ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 فوجی جوان شہید

Pak Army Soldier

Pak Army Soldiers

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بھارت نے در اندازی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک شاہ جہاں اور سپاہی حمید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے مؤثر کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔