اسلام آباد (جیوڈیسک) ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید، 6 زخمی، دفتر خارجہ کی بھارتی افواج کی باروہ اور تاندر سیکٹر میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی افواج کی جانب سے باروہ اور تاندر سیکٹر میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے ابتک حق خودارادیت کا مطالبہ جیسے جیسے زور پکڑتا جا رہا ہے ویسے ویسے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بھی طویل سے طویل ہوتا جا رہا ہے جس کا واحد مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا کر اسے یہ باور کرانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کا ذمہ دار پاکستان ہے۔