باغ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال کارروائیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے لیکن پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال کارروائیاں کی جا رہی ہیں، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے، امن کی خواہش ہماری طاقت ہے لیکن پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کوئی ملک پاکستان کو میلی نظرسے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا
لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائرنگ کا شکار صرف معصوم کشمیری ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی برادری بھی ہےباغ: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال کارروائیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے لیکن پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال کارروائیاں کی جا رہی ہیں، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے، امن کی خواہش ہماری طاقت ہے لیکن پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کوئی ملک پاکستان کو میلی نظرسے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائرنگ کا شکار صرف معصوم کشمیری ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی برادری بھی ہے
ہم اس اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والے بےگناہوں کو کبھی نہیں بھول سکتے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھارہے ہیں اور اٹھائیں گے، پاکستان اشتعال انگیزی سے اقوام عالم کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نظریاتی ملک ہے یہ ملک دہشت گردوں، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لئے نہیں بلکہ ترقی کرنے کے لئے بنا ہے، ہمیں کئی اندرونی اوربیرونی مسائل کا سامنا ہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود پاک فوج اور عوام نے دہشت گردوں کو ہر قیمت پر ختم کرنے تہیہ کررکھا ہے، دہشت گردی کو ہر صورت ختم کیا جائےگا اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کریں گے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیے جارہے ہیں، فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی ہورہی ہے۔
کراچی میں امن و امان کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہرمحاذ پر اپنی ذمہ داری کو پورا کیا اور اپنا کردار ادا کیا، کراچی کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں، شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو 2 برس ہورہے ہیں، اس کی وجہ سے کراچی میں اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ عملاً ختم ہوگئی ہے۔