بلدیاتی انتحابات، آرٹیکل 62،63 پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق وفاقی اور پنجاب حکومت سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس سے بنک نادہندہ، توہین عدالت کے مجرم اقتدار میں آ سکتے ہیں جو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔

دوران سماعت وفاق اور پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت 15 روز تک ملتوی کر دی۔