کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں نے نئے مالی سال کے بجٹ کو استعمال کرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی۔ برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں سے فنڈز کو فوری استعمال کیا جائیگا۔
بلدیاتی ذرائع کے مطابق اگست میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی آمد بھی متوقع ہونے کے ساتھ ہی کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے غیر مقامی افسران نے فنڈز کے استعمال کے لئے پہلے مرحلے میں آسان حدف برساتی نالوں کی صفائی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور برساتی نالوں کی صفائی کیلئے من پسند ٹھیکداروں سے ملاقاتیں شروع کر دی گئی ہے۔
جبکہ مالی سال 2015-16میں روڈ کٹنگ کی مد میں جہاں کروڑوں روپے غائب کردیئے گئے تھے اب سڑکوں کی مرمت کے نام پر بھی فنڈز کا فوری استعمال کیا جائیگا ذرائع کے مطابق بلدیاتی افسران نے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ٹھیکداروں کو اعتماد میں لینے کے لئے رات گئے تک ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے