لیہ + کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کا اعلان ہوتے ہی سیاسی گروپوں نے رابطوں کا اغاز کر دیا۔مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن انتخاب 11فروری کو ہوگا۔گزشتہ رات MPAمجید نیازی اور چوہدری اطہر مقبول نے اپنے اپنے امیدواروں سے صلاح مشورے کئے میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13وارڈ میں سے 6آزاد 5 PTIاور ن لیگ کے 2کونسلر منتخب ہوئے تھے،MPAحاجی عبدالمجید نیازی کے پاس PTIکے 5 جن میں ممتاز شاہ قریشی اشفاق بلوچ فیض چیمہ زین العابدین،میاںبکھو جبکہ سابق صوبائی وزیر کے پاس اُن کے بیٹے ن لیگ کے عثمان اولکھ اورشیخ آصف آزاد امیدوار اجمل بلوچ،حاجی امام بخش 4،چوہدری اطہر مقبول کے پاس 3چوہدری افتخار حسین،فیاض الحق اور رانا طارق جبکہ ایک آزاد امیدوار حکیم آفتاب نے ابھی تک کُھل کر کسی کو یقین دہانی نہیں کرائی ہے ایک اطلاع کے مطابق رانا طارق کے بلاواسطہ سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سے بھی رابطے ہیں۔
دوسری جانب رانا طارق کے کزن ران آصف اپنے بہنوئی رانا غلام مصطفیٰ بابو کو ملک احمد علی اولکھ کی جانب سے فتح پور میونسپل کمیٹی میں چئیرمین بنانے کے بدلے رانا طارق احمد علی اولکھ کے بیٹے ملک عثمان اولکھ کی حمایت پر آمادہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب MPAعبدالمجید نیازی اپنے سُسر افتخار خان نیازی کو لیبر سیٹ پر کامیاب کرا کر چئیرمین بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں اطہر مقبول گروپ کے ساتھ الحاق کے بعد چئیرمینی کا دورانیاں ادھا ادھا کیا جا سکتا ہے۔