کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی درآمداد پر 10 فیصد ڈیوٹی میں اضافے سے ان کی قیمتوں میں جہاں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔
وہی مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑی کی قیمتوں کو بھی پر لگنا شروع ہو گئے ہیں۔
انڈس موٹر نے اپنی مختلف برانڈ کی گاڑیوں پر 13 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو مزید کمپنیوں کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے پارٹس پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافے سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔