کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2014-15 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2015-16 کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاپام) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ 80ہزار 78یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی ایک لاکھ 51ہزار 134گاڑیاں فروخت کی گئیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال 2015-16 کے دوران مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ملک کی اقتصادی و صنعتی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔