بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکمرانوں کے فیصلے آمرانہ سوچ کی غماز ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on November 3, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام 2013ء عرف 1979ء کا جابرانہ نفاذ،بلدیاتی حلقہ بندیوں اور من مانے ضلع کے قیام کے حوالے سے سندھ کے حکمرانوں کا فیصلہ آمرانہ سوچ کی غماز ہے ۔ناقص بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد سندھ کچرے کے ڈھیر اور عوام بلدیاتی مسائل سے دو چار ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف سماجی تنظیموں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سماجی تنظیموں نے حکومت سندھ کے بلدیاتی نظام 2013ء کو آمرانہ نظام قرار دیا اور اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ سندھ میں نافذ غیر جمہوری بلدیاتی نظام کو ختم کرکے پورے ملک میں عوامی بلدیاتی نظام کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے وفد کو یقین دلا یا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی من مانے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھا یا جائے گا انہوں نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احساس محرمیوں کا خاتمہ کئے بغیر معاشرے کی ترقی کا خواب نہ ممکن ہے ،جدید دور میں آمرنہ روش کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا،انہوں نے سندھ کے حکمرانوں کو مشور ہ دیا کہ طاقت کے نشے میں غیر جمہوری فیصلہ کرنے سے اجتناب کریں اور عوامی رائے کو شامل کرکے سندھ میں عوامی بلدیاتی نظام کا نفاذ اور حلقہ بندیوں کو یقینی بنا ئیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ سندھ کے عوام کے خلاف آمرانہ اور غیر جمہوری فیصلوں کو متحدہ قومی موومنٹ برداشت نہیں کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com