لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قا ئدحزب اختلاف میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ارکانِ اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کروا کر انتخابات سے پہلے دھاندلی کرائی جارہی ہے۔ میاں محمود الرشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچانے جا رہی ہے۔
جسے روکنے کیلئے سڑکوں پر آئیں گے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دوسری جماعتوں سے بات کو تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں، وزیراعظم اگر ڈرون حملے رکوا لیں تویہ ایک اچھی کوشش ہو گی۔ انہوں نے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات شفاف نہ ہوئے تو وہ سراپا احتجاج بن جائیں گے۔