مقامی کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، فیکٹری میں موجود کپاس کو شدید نقصان

Fire

Fire

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مقامی کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، فیکٹری میں موجود کپاس کو شدید نقصان، لاکھوں روپے کی کپاس جل کر خاکستر ،ہارون آباد سمیت تین شہروں کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ کی حتمی وجوہات کا حتمی تعین اور نقصان کا تخمینہ تحقیقات کے بعد ہو سکے گا ۔ہارون آباد میں فورٹ عباس روڈ نزد مبارک آباد واقع حق باہو کاٹن فیکٹری میں پڑی کپاس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری میں موجود کپاس کے ڈھیروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث کپاس کو بھاری نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ہارون آباد کے علاوہ چشتیاں اور فورٹ عباس کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے بڑی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ،آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا حتمی تعین تحقیقات کے بعد ہو سکے گا۔