محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کی جانب سے نادہندہ گان کے خلاف مہم جاری ،شہر میں لگائے گئے ٹیکس نادہندہ سائن بورڈز اُتار دیئے گئے
Posted on June 22, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی نے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے احکامات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رئوف اختر فاروقی اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر مون سون برسات سے قبل کمزور ڈھانچے والے خطرناک سائن بورڈ اور ٹیکس نادہندہ کے خلاف مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ روز شہر کی مختلف شاہراہوں سے لوکل ٹیکس کے ایم سے کے عملے نے آپریشن کے دوران درجنوں سائن بورڈز اُتار دیئے سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے نادہندہ گان اور ریکوری مہم کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ اپنی تمام صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریکوری مہم کو کامیاب بنائیں اور ٹیکس نادہندگان کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے اور ایسے تمام سائن بورڈ شہر سے اُتار لئے جائیں جنہوں نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سائن بورڈ آویزاں کئے ہیں عبدالراشد خان نے افسران وعملے سے کہاکہ وہ ریکوری کے حصول کے لئے جاری مہم کو تیز کریں اور تمام نادہندگان سے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنا ئیں۔
اس نوقع پر سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے اُن تمام ایڈورٹائزرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محکمہ لوکل ٹیکس سے تعاون کرتے ہوئے ہمارے ریکوری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس موقع پر محکمہ لوکل ٹیکس کی جانب سے ریکوری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گیا کہ اب بھی کچھ ایڈورٹائزر خصوصاً سندھ آئوٹ ڈور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامر صدیقی اب بھی لوکل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں اور سب سے زیادہ ٹیکس سائن ویز ایڈورٹائزر پر ہے سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خا ن نے افسران سے کہاکہ نادہندہ گان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔