لاہور ( سدرہ علی سے ) مقامی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت جلد منتخب نمائندوں کواختیارات منتقل کرتے ہوئے انہیں با اختیار بنائے۔ان خیالات کا اظہار ممبر یونین کونسل کاہنہ 247نے ایک تقریب کے اختتام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام مقامی مسائل کے حل کے لیے اپنے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھ رہی ہے محمد سجاد کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی نہ ہونے سے عوام اور بلدیاتی نمائندوںمیںت
ا ثر پایا جا رہا ہے کہ حکومت پنجاب مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ،حکومت پنجاب کو چاہئے تھا کہ حلف لینے کے بعد فور ی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کردیتی مگر ایسا نہیں کیا گیا ۔ ہم عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتے ہے کہ ہمیں ہمارے اختیارات دئیے جائے تا کہ مقامی سطح پر مسائل کا حل کیا جاسکے۔