بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے آرگنائزرز کا اعلان

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (عمران ٹائیگرز) پینل کے صدر اشرف قریشی نے ایک مشاورتی اجلاس میں ضلع شرقی اور کورنگی کے پی سی اوز آررگنائزرز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ضلع شرقی PS-116 کے لئے آرگنائزر خرم اقبال، جوائنٹ آرگنائزر بہادر، ضلع کورنگی PS-125 کے لئے آرگنائزر عبدالحمید مغل ،PS-124کے لئے آرگنائزر شہباز احمد اخلاق ،جوائنٹ آرگنائزر جمیل قادری،PS-123کے لئے آرگنائزر محمد ارشد شاہ ،جوائنٹ آرگنائزر محمد معراج انصاری ،PS-122کے لئے آرگنائزر محمد کلیم قریشی ،جوائنٹ آرگنائزر حافظ عدنان ،PS-120کے لئے آرگنائزر زاہد آرائیں ہونگے۔

اشرف قریشی نے نومنتخب آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیں انہوں نے آرگنائزرز پر زور دیا کہ وہ علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے عوام کے ہمراہ مل کر اسے حل کرنے کی کوشش کریں اور بلدیاتی انتخابات کے ھوالے سے عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔