اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب اور سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن میں مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا۔
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے بیس اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی نگرانی اور شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ روم قائم کر دیا۔
عوام انتخابی عملے ، امیدواروں یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اپنی شکایات ٹیلی فون اور فیکس کے ذریعے الیکشن کمیشن میں درج کرا سکتے ہیں۔
شکایات کیلئے ٹیلیفون نمبرز 0519210816 ، 0519210817 اور 0519210818 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فیکس نمبرز 0519215580، 0519205300 اور 0519210820 پر بھی شکایات ارسال کی جا سکتی ہیں۔