لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سے عوام کو بلدیاتی مسائل کے حل میں مدد ملے گی: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے انتخابات کے موقع پر ”شو آف ہینڈ “ کا فارمولہ یقینا بے ضمیری کی حوصلہ شکنی یا بے ضمیر کے نقاب کشائی کے مترادف ہو سکتا ہے گوکہ اس سے ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کا خاتمہ تو ممکن نہیں مگر پھر بھی ” شو آف ہینڈ “ کا طریقہ یقینا ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کی جانب سلیقہ مندانہ قدم عمل و قدم ضرور ہے۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر نے سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2015ءکی منظوری اور اس کے تحت حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کئے جانے کو اصلاحی عمل اور بہتری کی جانب قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرکے جلد سے جلد حلقہ بندیاں کی جائیں۔

بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کے جانب پیشرفت ممکن ہوسکے کیونکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کے باعث بلدیاتی مسائل بحرانی کیفیت اختیار کرچکے ہیں اور واٹر وسیوریج کے تباہ حال نظام کے ساتھ سڑکوں کی خستہ حالی و ٹوٹ پھوٹ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔