لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتحابات نہ کروانے کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمشن سے 4 ہفتوں میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی۔
عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی انتحابات کو التوا میں رکھ رہی ہے چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتحابات موخر کرنے کا نوٹیفکیشن 11جولائی کوختم ہو رہا ہے۔
آپ نے کیا انتظامات کیے ہیں بلدیاتی انتحابات کروانے کے لیے پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ بلدیاتی انتحابات کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،چیف جسٹس نے کیس کی سماعت4 ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمشن سے تحریری جواب طلب کر لیا۔