مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اپنے نمائندوں کا حق دیا جائے۔ نعیم کھو کھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ نیو لین قیوم کی پٹیشن جو لاہور ہائی کورٹ میں 26اگست2015ء کو قابل سماعت قرار دے کر قبول کرلی گئی ہے اس پٹیشن کی روشنی میں لوکل باڈیز الیکشن کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس الیکشن میں 50فیصد سے زیادہ آبادی کو اپنے نمائندے چننے کے حق سے محروم کیا گیا ہے

جس کے مطابق عورتوں ،نوجوانوں ،مزدوروں ،کسانوں اور مذہبی ،اقلیتوں کو اپنی خواہش کے مطابق اپنے نمائندے چننے کے حق سے محروم کیا گیا ہے ان شعبہ ہائے زندگی کے تمام لوگوں کی حق تلفی کی جاتی اور چند لوگ اپنے من پسند لوگوں کو نامزد کرکے ان کی خواہش کے خلاف مسلط کردیتے ہیں ذی شعور لوگوں کے مطابق یہ عمل پورے براہ راست الیکشن کو مشکوک بنا دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نعیم کھو کھر نے کہاکہ نیولین قیوم کی مخلصانہ کوشش کو سراہتے ہیں اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے ہر اقدام کی شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کراتے ہیں نعیم کھو کھر نے مقتدر حلقوں اور عدلیہ سے درخواست کی ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں مذہبی ،اقلیتوں ،عورتوں ،جوانوں ،مزدوروں ،کسانوں کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق دیں۔