تلہ گنگ کی خبریں 25/4/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) 2015 میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں سیاسی سرگرمیوں میں ہلچل، ق لیگ کے مر کزی رہنما حافظ عمار یاسر نے انتخابات کی تیاری کیلئے لنگوٹ کس لی دوسری طرف ن لیگیوں نے بھی اپنے اپنے دھڑوں کو گھنٹی بجا دی ،سیا سیوں کے مختلف علا قوں میں طو فا نی دورے ،ن لیگ کی اہم سر کر دہ شخصیا ت جلد مسلم لیگ ق جا ئن کر یں گی ق لیگ ذرائع کا دعوی ۔تفصیل کے مطا بق بلد یا تی انتخا با ت کی گو نج سنا ئی دیتے ہی سیا سی ڈیروں کی رونقیںایک دفعہ پھر دوبالا ہو گئی ہیں اور ہر سیا سی اپنے اپنے دھڑوں کو متحر ک کر نے کیلئے عوام اور سپو رٹروںکے ڈیروں پر حا ضر یا ں دینی شروع کر دی ہیں ۔گز شتہ روز مسلم لیگ ق کے مر کز ی رہنما حا فظ عما ر یاسر کے اعزاز میں تلہ گنگ کی سیا سی شخصیت نا صر اقبا ل ادلکہ نے پر تکلف ظہر انے کا اہتما م کیا جس میں شیخ سعید احمد ،امیدوار بر ائے چیئر مین ریا ض اعوان اکوال ،حا فظ سلیما ن ،عمر حبیب ذکا اللہ دھو لہ سمیت دیگر شخصیا ت شر یک ہو ئیں ۔ظہرانے کے موقع پر نا صر اقبا ل ادلکہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہما ری ہمدردیا ں حا فظ گروپ کے ساتھ ہیں اور بلد یا تی الیکشن میں انہیں بھر پور سپورٹ کر یں گے ۔اختتا م پر میز با ن نے ہو نہا ر پو تے کامہما نو ں سے تعارف کرواتے ہو ئے بتا یا کہ مجتبی علی اظہر نے فو جی فا ئو نڈ یشن سکو ل سسٹم کے گر یڈ تھر ی کے امتحا نا ت میں پا کستا ن بھر میں اول پوزیشن حا صل کر کے گو لڈ میڈ ل لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) 70سالہ درند صفت انسا ن نے چودہ سا لہ بچے کو ہوس کا نشا نہ بنا ڈالا ،مقد مہ درج،پو لیس کے مطا بق ملز م کو گر فتا رکر لیاگیا ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ پو لیس کو بچے کے والد نے بتا یا ہے کہ میرا بیٹا مبین نواز جس کی عمر چو دہ سال ہے اسکو 70سالہ نو رمحمد قو م لو ہا ر سا کن کو ٹ قاضی ورغلا کر قر یب ہی کھا ئی میں لے گیا اور اسکو جنسی درند گی کا نشا نہ بنا یا ۔متا ثرہ بچے کے والد کی درخواست پر لا وہ پو لیس نے نا مز د ملز م کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا اور پو لیس ذرائع کے مطا بق 70سالہ درند ہ صفت انسا ن کو گر فتار بھی کر لیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) تحصیل تلہ گنگ کے مو ضع ڈھیر مونڈ میں 35سالہ شادی شدہ خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق موضع ڈھیر مونڈ میں 35سالہ دو بچوں کی ماں کی وقوعہ کے روز اپنے گھر میں فریج صاف کررہی تھی کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔متوفیہ کو انکے آبائی قبرستان موضع ڈھیر مونڈ میں سپر دخاک کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) دڑوٹ ، ڈھیر مونڈ ، ڈھو ک مصاحب اور ڈھو ک فتح شاہ کی آبادیوں پر مشتمل الگ یونین کونسل کا قیام عمل میں لایا جا ئے ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دڑوٹ یونین کونسل لیٹی میں شامل ہے جسکی وجہ سے اسے تحصیل تلہ گنگ سے الگ کرکے تحصیل لاوہ میں شامل کر دیا گیا ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دڑوٹ کو یونین کونسل لیٹی سے الگ کرکے تحصیل سے بھی خارج کیا جا ئے ۔دڑوٹ کو الگ یونین کونسل کا درجہ دیکر اسے تحصیل تلہ گنگ میں ہی شامل کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے شدید بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ تحصیل لاوہ کے دیہات کے دورہ میں فصلوں کی تباہی پر علاقہ کے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دیہات کے کاشتکاروں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے فصلوں کی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقہ کے کسانوں کی سال بھر کی محنت ضائع ہو گئی ہے ضلعی انتظامیہ نقصانات کا جلد تخمینہ لگائے اور زمیندداروں کو فوری ریلیف دے، اس موقعہ پر کسانوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے قصبہ لاوہ ، دندہ شاہ بلاول ،دربٹہ۔ کوٹ قاضی اور ملحقہ دیہات کا بیشتر علاقہ شدید متاثر ہواہے ژالہ باری سے اس علاقہ میں گندم سمیت ربیع کی دیگر تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیںانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متاثرہ علاقے کا سروے مکمل کروایا جا ئے، متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے اور کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کئے جائیں۔