بلدیاتی اداروں میں تاحال بھرتیاں جاری

Recruitment

Recruitment

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں میں تاحال بھرتیاں جاری ،4 اپریل کی تعطیل کے دوران بھی دفتر کھول کر کام جاری رکھا ،بلدیاتی ادارے جہاں شدید مالی بحران کا شکار ہیں وہیں بلدیاتی اداروں میں آج بھی بھرتیاں جاری ہیں۔

4 اپریل کی سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود مختلف ڈی ایم سیز کے مخصوص دفاتر کھلیں رہے وہیں 7 گریڈ سے 14 گریڈ سے 16 اور 17 گریڈ میں بھرتی کی جارہی ہیں اور بھرتی ہونے والے ملازمین جہاں دفاتر کے باہر شاہراہوں پر بیٹھے رہے وہیں مخصوص کھلے دفاتر میں سروس بک بھی تیار کی جاتی رہیں۔

جبکہ ڈی ایم سیز میں افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں بھی تاخیر کی جارہی ہے اور سرکاری طور پر بھرتیوں پر پابندی کے باوجود ڈی ایم سیز اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ریکارڈ بھرتیوں کے باعث بلدیاتی ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں دوسری طرف کنٹریکٹ ملازمین کو بھی بحال نہیں کیا جارہا اور غیر قانونی طور پر بھرتیاں جاری ہیں۔