بلدیاتی ،ادارے ,اولین فرائض ,انجام, ذریعے ,صحت مند, ماحول ,قیام ,یقینی بنائیں
Posted on December 8, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے اولین فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کریں صحت مند ماحول کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی عدم صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے کچرا کنڈیوں اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں کے دورے پر صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے درسگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا جائے دوریت کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے جد وجہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون اور رہنمائی کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کے ہر علاقے میں مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا عوام کی جانب سے علاقائی مسائل سننے کے بعد موقع پر موجود متعلقہ افسران کو بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لئے ہدایت کی اور افسران سے کہا کہ وہ عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات عوام تک پہنچا نے کے لئے اقدامات کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com