کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر نے لوکل کونسلز اور دیگر شعبوں میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔
وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر نے تمام شعبوں کے سربراہوں سے دس سال کے دوران ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق تین دن میں تفصیلات طلب کی ہیں۔
خاص طور پر گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر غیر قانونی ترقیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ادارہ کے سربراہ کو معطل کر دیا جائے گا۔