کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ہمراہ آج اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کرائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی مونٹ نے اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکیوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کو بھی مشترکہ درخواست جمع کرانے کی لیے مدعو کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر بحث کی جائے گی اور حکومت کو من مانی ترامیم سے باز رکھنے کے لیے اسمبلی فلور پر دباو ڈالنے کی کوشش جائے گی۔
اس سے قبل کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما جام مدد علی کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سندھ لوکل آرڈیننس میں ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔