لوکل گورنمنٹ، بلدیہ، شاہرات اور بلڈنگز میں فنڈز کی عدم دستیابی متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا
Posted on June 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : لوکل گورنمنٹ، بلدیہ، شاہرات اور بلڈنگز میںفنڈز کی عدم دستیابی متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا جون میںبھی فنڈز ریلیز نہ ہو سکے ٹھیکیدار شدید پریشان تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ، بلدیہ اور PWD میںترقیاتی فنڈز ٹھیکیداروں کو نہ ملنے کے باعث ضلع بھر میںجاری متعدد منصوبہ جات پر کام رک گیا اور کئی منصوبے کٹھائی میں پڑ گئے۔
جبکہ محکمہ جات کی طرف سے ماہ جون میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی نوید سنائی گئی لیکن ماہ جو ن کے اختتام تک کسی بھی قسم کے ترقیاتی فنڈز حکومت کی طرف سے جاری نہ ہونے سے مختلف عوامی اور سرکاری بلڈنگوں ،متعدد سڑکوں کے منصوبے ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ٹھیکیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنے بلوں کی وصولی کیلئے روز روز دفاتر کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں جبکہ ہماری لیبر تنخواؤںکے بغیر کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہمیں فنڈز ملیں گے تو ہم بقایا کام کرسکیں گے انہوںنے کہاکہ حکومت فی الفو ہمارے فنڈز جاری کرے تاکہ رکے ہوئے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔