کراچی (اسٹاف رپورٹر) یہ بات من اظہر الشمس ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر نہ تو جمہوریت پروان چڑھ سکتی ہے اور نہ ہی عوامی و قومی مسائل کا حل ممکن ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ اس بات کی سمجھ دیر سے ہی سہی مگر حکمران طبقے کو آہی گئی تب ہی تو وزیراعظم نواز شریف نے بالآ خر اس بات کا اعتراف کر ہی لیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی اور فعال مقامی حکومتیں قومی اور صوبائی سطح کیلئے بہترین قیادت فراہم کرتی ہیںجو یقینا مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے اور خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے ذریعے ملک میں مقامی خود مختاری کے نفاذ کیلئے سیاسی جدوجہد میں مصروف محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی بہت بڑی فتح اور اس بات کی علامت ہے کہ ہم نے انتخاب لڑنے اور اسمبلی میں جانے سے قبل ہی عوامی مفاد کے ایک مطالبے کو اقتدار کے ایوان تک پہنچانے کیساتھ مقتدر مافیا کو اس عوامی مفاد کے مطالبہ پر کنوینس بھی کرلیا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے منشور کے مطابق یکساں قومی پالیسی کے تحت ملک بھر تمام ڈویژنل کونسلوں کو با اختیار و خود مختار بناکر وطن عزیز کو تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کے احتجاجی اقدام کے طور پر ریلی کی قیادت اور ایشیا ئی ممالک سمیت پر امن دنیا و اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد رکوانے کیلئے میانمار پر دباو بڑھانے کے مطالبے اور میانمار کی نوبل انعام یافتہ سیاستدان وانگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے کردار کی ادائیگی کی اپیل کو ملائیشیا کے وزیراعظم کا مستحسن و قابل تقلید اقدام و عمل قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ‘ بھارت میں مسلمانوں و اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک ‘ میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف پاکستانی سیاستدانوں اور بالخصوص حکمرانوں و وزیراعظم پاکستان کو ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کے اقدام و عمل کی تقلید کرنی چاہئے اور پاکستان کی تمام سیاسی ‘ مذہبی ‘ سماجی جماعتوں و قیادتوںکے اشتراک سے بھارتی جارحیت و کردار اور کشمیر و میانمار میں ہونے والے مظالم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف سرکاری سطح پرملک گیر ریلی نکالنی چاہئے جس کی قیادت وزیراعظم پاکستان بذات خود کریں اور اس میں تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی سیاسی ‘ مذہبی و سماجی جماعتوں کے قائدین و رہنماوں کو بھی مدعو کرکے اپنے ساتھ شریک رکھیں تاتو یقینا کشمیر میں بھارتی مظالم اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی روک تھام بھی ممکن ہوگی اور دنیا پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے پر بھی مجبور ہوجائے گی ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگرنے کہاکہ روایتی سیاسی جماعتیں اور قیادتیں منافق‘ مفاد پرست‘ کرپٹ اور عوام دشمن ثابت ہوچکی ہیں اور ان پر مزید اعتبار و اعتماد کرکے انہیں پھر سے لوٹمار کے مواقع کی فراہمی اپنے پاوں پر کلہاڑا مارنے اور اپنا مستقبل خود برباد کرنے کے مترادف ہوگی اسلئے آئندہ قومی انتخابات میں قوم روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے راجونی اتحاد میں شامل انقلابی ‘ مخلص ‘ وطن پرست ‘ تعلیم یافتہ ان نوجوانوں کو منتخب کریں جو پاکستان کے غریب عوامی طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کا عزم و حوصلہ رکھنے کیساتھ واضہ پلان اور روٹ میپ بھی جن کے پاس ہے ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے جمہوریت کو صرف ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا اور پاکستانی عوام کو ہمیشہ جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا ہے جس کی وجہ حکمران دولتمند ترین اور عوام دن بہ دن غریب سے غریب ترین ہوتے جارہے ہیں جبکہ حکمران طبقے کی کرپشن نے عوام کو بنیادی سہولیات تک سے محروم کردیا ہے اور سندھ ‘ پنجاب ‘ بلوچستان ‘ کے پی کے ‘ گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سمیت ملک ہر خطے کے دیہی عوام نہ صرف تعلیم و علاج اور روزگار کی سہولیت سے محروم ہیں بلکہ انہیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں اور سیوریج نظام و صفائی ستھرائی کے فقدان کے باعث تعفن زدہ زندگی ان کا مقدر بنی ہوئی ہے جس کے ذمہ دار جمہوریت کے نام پر بار بار اقتدار میں آنے والی وہ سیاسی جماعتیں اور قیادتیں ہیں جنہوں نے جمہوریت کے نام پر آمرانہ بادشاہت قائم کررکھی ہے۔ سندھ کے تنظیمی دورے میں مصروف پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے حیدرآباد میں سولنگی عمائدین کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی برادری روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں کھلونا بننے کی بجائے سولنگی اتحاد کو مضبوط کرے تاکہ انتخابات میں برادری کے ہی مخلص نوجوانوں کو انتخابات میں کامیاب بناکر برادری کے مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کےلئے اسمبلی و اقتدار کے ایوانوں میں بھیجا جاسکے ۔