بلدیاتی اداروں کے ملازمین اپ گریڈیشن نہ ہونے پر شدید اضطراب کا شکار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے عدالتی فیصلے پہ عملدرآمد نہیں کیا کلرک جونیر کلرک کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ۔ پنجاب ،خیبر پختونخواہ کی حکومت نے کلرک جونیئر کلرک اور اسسٹنٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24مئی 2014کو سندھ ہوئی کورٹ نے ایک حکم کے ذریعے کلرک،جونیئر کلرک اور اسسٹنٹ سمیت دیگر کئی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے لیکن سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پہ تا حال عملدرامد نہیں کیا جس سے بلدیاتی اداروں کے ان ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں نے اپنے تمام کلرک، جونیئر کلرکاور اسسٹنٹ کے گریڈ کو اپ گریڈ پہلے ہی کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ وزارت بلدیات سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے او پی ایس ،آوٹ آف ٹرن پرموشن کے بھی احکامات پر گزشتہ 5سالوں مکمل طور پر عملدرامد کرانے میں ناکام رہیں ہیں۔