کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی ترقی اورنچلی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا کر مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے محکمانہ کا رکردگی کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلیداتی انتظامات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان اور تینوں زونز کے فوکل پرسنز بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے افسران سے کہاکہ و ہ ترجیحی بنیادوں پر بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے عمل کوبہتر بنا نے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بنیادی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کے ازالے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی مسائل کو حل کیا جائے۔
صاف ستھرا اورصحت مند ماحول کو اولین ترجیح بنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ علاقائی مسائل خصوصاً صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے افسران وعملے کو تاکید کی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں اور عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کریں۔