مقامی صحافی و سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مقامی صحافی و سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، للیانی پریس کلب کی طرف سے دھمکیاں دینے والے نا معلوم افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی وسماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ کو نا معلوم افراد کی طرف سے ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے، کہ مصطفی آباد چھوڑ دو ورنہ تمہیں اور تمہارے بچوں کو قتل کر دیں گے، اس سلسلے میں للیانی پریس کلب کا مزمتی اجلاس ہوا جس میں مقامی صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمتی کی گئی۔ سید اسرار احمد زیدی شاہ نے مصطفی آباد میں درجنوں غریب بچیوں کی شادیوں کروائی، سٹرئٹ لائٹس لگوائی، گورنمنٹ سکولوں میں بھی متعدد کام کروائے، جس پر نا معلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، للیانی پریس کلب کی صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نا معلوم افراد کے خلاف سخت کاروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزادی مارچ کو روکنے کی تمام حکومتی کوششیں ناکام ہوںگی 14اگست کو پوری قوم مل کر اسلام آباد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آزادی مارچ کو روکنے کی تمام حکومتی کوششیں ناکام ہوںگی 14اگست کو پوری قوم مل کر اسلام آبادکا رخ کرے گی اورصاف شفاف انتخابات کے حق میںآوازبلندکرے گی انہوںنے کہاکہ دھونس دھاندلی کی پیداوارحکمرانوں کے پائو اکھڑگئے ہیںوہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے خوفزدہ ہوکر14اگست کوڈی چوک میںجلسہ کررہے ہیں۔لیکن پاکستان تحریک انصاف تمام ترحکومتی اوچھے ہتھکنڈوںکے باوجودآزادی مارچ کاانعقادہرصورت میںکرے گی۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن عرفان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان 14اگست کو ملین مارچ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں گے اب صرف چارحلقوں کا نہیں پورے انتخابات کاآڈٹ کراناہوگامڈٹرم الیکشن اپوزیشن کا جمہوری حق ہے مڈٹرم الیکشن سے جمہوریت ڈی ریل نہیںہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد نہر پر پولیس کی بھاری نفری دوسرے روز بھی تعینات رہی، شہر میں پٹرول کی قلت مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد نہر پر پولیس کی بھاری نفری دوسرے روز بھی تعینات رہی، شہر میں پٹرول کی قلت کا سلسلہ جاری، طاہر القادری کا یوم شہدا میں شرکت کیلئے جانے والے کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی نہر پر عوامی تحریک کے یوم شہدا میں شرکت روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری دوسرے دن بھی تعینات رہی اور مزدہ ٹرک بند کرتی رہی، جبکہ ماڈل ٹائون جانے والے کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، لاہور کے بعد مصطفی آباد للیانی کے پٹرول پمپ مالکان کا بھی شہریوں کو پٹرول دینے سے انکار،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پا کستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران اور انصافین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفر میشن انجینئر افتخار جدہ(نمائندہ خصوصی)پا کستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران اور انصافین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفر میشن انجینئر افتخار چوہدی کے گھر پولیس کی طرف سے چھاپے اور گھریلوں ملازمین کو ہراسا کر نے کی شدید الفاظ میں مذہمت کرتے ہیں اور پنجاب حکومت جس طرح سے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے اقدام اُٹھا رہی ہے وہ ا نتہائی شرم ناک اور خطر ناک ہے کیونکہ پنجاب میں کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور موٹرسا ئیکلوں کوبندکرنے سے مارچ نہیں رکنے والا، احتجاجی ہمارا جمہوری حق ہے اور آزادی مارچ صرف پاکستان تحریک انصاف کی نہیں سارے ملک کی ضرورت بن چکا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے لیڈروں اور کارکنان کی رات کے اندھرے میں گھروں میں گھس کر گرفتاریاں حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑسکتی ہیں انجینئر افتخار چوہدی جیسے نڈر اور بہادر لیڈر گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ۔ پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران حاجی سیف اللہ طاہر مغل ،ذاہد محمود عوان ،عبداللہ رحمان،فرخ رشید،میاں احمد بشیر،ڈاکٹر عمران،ریاض احمد بڈانی،افتخار احمد پراچہ، مشتاق احمد،عمیرعابد، قیصرجاویداورارشاد خان نے اس موقعہ پر پاکستانی عوام اورانصافین کے نام پیغام میں کہا کہ ہمیں محبِ وطن ہونے کا ثبوت دیناہوگا اوراپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے ہر محبِ وطن کو گھروں سے نکلناہوگا اور آزادی مارچ کو کامیاب کرنا ہوگا اپنے لیے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ، ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال کرنا ہے جو جعلی مینڈیٹ پرنہیں عوامی طاقت ہے ہو، آزادی مارچ ایک ایسی تحریک ہے جو خالصتن پاکستان اور پاکستانی عوام کے حقوق کے لئے ہے جو جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کو بہا کر لے جاے گی۔