مقامی سطح پر کاروں کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ

Cars

Cars

کراچی (جیوڈیسک) مقامی سطح پر بننے والی کاروں کی فروخت میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر دوہزار چودہ میں بارہ ہزار چھ سو دو گاڑیاں فروخت کی گئیں۔کستان آٹو مینوفیکچررنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر دوہزار چودہ کے دوران بارہ ہزار چھ سو دو گاڑیاوں فروخت کی گئیں۔

بکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں گیارہ ہزار کے قریب نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔ مارہین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر گاڑیوں کے پرکشش ماڈلز متعارف کرائے جانے کے باعث سیلز میں چودہ فیصد تیزی دیکھی گئی ہے۔

جبکہ مقامی سطح پر تیار گاڑیوں کی فروخت پہلی سہ ماہی کے دوران تین فیصد کمی سے اکتیس ہزار نو سو یونٹس رہی۔