مقامی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافہ

Cotton

Cotton

پاکستان (جیوڈیسک) مقامی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی منڈی میں کپاس کی فی من قیمت چھ ہزار چھ سو پچاس روپے ہوگئی ال پاکستان کاٹن جینرز ایشوسی ایش کے سینئر ممبر کے احسان الحق کے مطابق مقامی منڈی میں کپاس کی فی من قیمت پچاس روپے اضافے کے ساتھ چھ ہزار چھ سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔

احسان الحق کے مطابق بھارت، انڈونشیااور ویتنام کے درآمد کنند گان کی جانب سے کپاس کے آڈرز میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔