کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث مقامی کپاس کی فی من قیمت میں بھی 100 روپے مزیدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ممبر آف پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق سندھ بھر میں فی من کپاس کی قیمت100 روپے مزید سستی ہونے کے بعد 5100 روپے جبکہ پنجاب میں 5200روپے کی سطح پر آگئی ہے انکا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں کپاس کی طلب کم ہونے کے علاوہ بھارت کی جانب سے کپاس کی درآمد سے کاٹن کے مقامی کاشت کاروں کو نقصان کا سامنا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی یارن پرعائد درآمد ی ڈیوٹی کو 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصدکیا جائے تاکہ ملکی کپاس کے کاشتکاروںکو استحصال سے بچایا جا سکے۔