کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں گولڈ کی قدر میں گراوٹ سے گزشتہ ایک ماہ میں فی تولہ سونا 1400 روپے کے قریب سستا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا نہیں مل پارہا۔
امریکی معیشت میں بہتری اور عالمی سطح پر مستحکم ہوتے ڈالر نے سونے میں انویسٹرز کی دلچسپی کم کر دی۔ فی اونس سونا 8 ماہ کی کم ترین سطح 1200 ڈالر فی اونس کے قریب آگیا۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی موجودہ قیمت 47 ہزار 450 روپے ہے بین الاقوامی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے آج مقامی مارکیٹ میں گولڈ مزید 100 روپے سستا ہو سکتا ہے۔