کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد1750 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی، تاہم اس کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50روپے اور 43روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1 لاکھ 13 ہزار550روپےاور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97 ہزار 179 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے 27 پیسے پر مستحکم ہے۔