رحیم یار خان (جیوڈیسک) مقامی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی، دسمبر کے وسط تک ایک کروڑ بائیس لاکھ سے زائد بیلز لائی گئی۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق روئی کی آمد میں تیرہ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ملوں نے پندرہ دسمبر تک ساڑھے بارہ فیصد اضافے سے ننانوے لاکھ باسٹھ ہزار بیلز خریدی ہے۔
تراسی فیصد اضافے سے تین لاکھ پندرہ ہزار بیلز برآمد کی جا چکی ہے، ملک میں اس وقت نو سو اٹھانوے جننگ فیکٹریاں چل رہی ہیں۔