تلہار (نمائندہ) سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی ورک مہم عروج پر پہنچ گئی مختلف سیاسی جماعتوں کے نغموں اور گیتوں سے پورا شہر گونج اٹھا ہے ہر جماعت کیجانب سے اپنی انتخابی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے حلقے سمیت باہر کی گاڑیاں اور لوگ بلا کر بڑی ریلیوں کی نمائش کا سلسلہ معمول بنا ہوا ہے جبکہ عام ووٹرز سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی سے مایوس نظر آنے لگے نئی قیادت کی طرف اپنے سماجی مسائل کے حل کی آرزو لگائے بیٹھے ہیںاس وقت ٹائون کمیٹی تلہار کی گیارہ جنرل کونسلر نشستوں پر پیپلز پارٹی کے مقابلے میں مرزا گروپ، میر شاھد گروپ، فنکشنل لیگ،شہید بھٹو،جماعت اسلامی سمیت آزاد امیدوارآستین چڑہا کر میدان میں اتر گئے ہیں جس کے باعث سیاسی گہما گہمی اور دلچسپ مقابلوں کا امکان ہے تلہار تحصیل سے ماضی میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کے امیدوار با آسانی کامیاب ہوتے ہوئے آرہے ہیں۔
لیکن اس باربلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کامیاب کرانے کیلئے ان کی ورک مہم کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی شہلا رضا، شگفتہ جمانی، روبینہ قائم خانی ، حلقے کے ایم این اے سردار کمال خان سمیت دیگر اہم رہنما بھی ان حلقوں میں کود پڑے ہیں پیپلز پارٹی سے ناراضگی کے بعد مرزا گروپ کے نام سے وجود میں آنے والے گروپ نے انتہائی کم عرصے میں مقبولیت حاصل کرلی ہے جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے والے شہر کی کچھی ، ماچھی ،جمالی، دلوانی،خواجہ،جت، اقلیت سمیت بڑی برادریاں مرزا گروپ، فنکشنل،آزاد میر شاھد گروپ سمیت دیگر میں تقسیم ہوگئی ہیںجس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی نقصان ہورہا ہے اس وقت تلہار میں پیپلز پارٹی اور مرزا گروپ میں دلچسپ مقابلے ہونے کے امکانات ہیں لیکن اپنی سیاسی قوت رکھنے والا ایک میر شاھد نامی آزاد گروپ بھی دونوں جماعتوںکیلئے سردرد بن چکا ہے عوامی رائے کے مطابق ٹائون کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک سے پیپلز پارٹی کے سومار ملاح اور مرزا گروپ کی مسمات ہدایت قمبرانی دوبدو ہیں وارڈ نمبر2میں رکن قومی اسیمبلی سردار کمال خان کے کزن چیئرمین امیدوار رفیق چانگ اور اینٹ کی بھٹی پر کام کرنے والے محنت کش محمد ایوب کنبھار میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا شہر کی عوام میں اسی نشست پرچرچہ نظر آرہا ہے۔
جبکہ اسی وارڈ میں فنکشنل کے امیدوار امام ڈنو عرف راجہ خواجہ بھی اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے وارڈ 3میں پیپلز پارٹی کے نیزار خواجہ اور فنکشنل کے سرمد اعجاز امیدوار کے طور پر کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں وارڈ 4پر سابقہ تعلقہ ناظم مرحوم میر عبدلقادر جمالی کا فرزندمرزا گروپ کے چیئرمین امیدوار بادشاھ جمالی کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر نیاز لاشاری کے فرزند حق نواز سے ہے جبکہ وارڈ 5میں پیپلز پارٹی کے نیاز لاشاری کا مقابلہ فنکشنل کے خمیسو جت اور مرزا گروپ کے میر لکھی جمالی سے ہے وارڈ نمبر 6سے آزاد میر شاھد گروپ کے علی محمد کچھی ، پیپلز پارٹی کا محمد موسیٰ کھٹی اور فنکشنل کے مرتضیٰ جمالی میں دنگل ہوگا جبکہ وارڈ7میر شاھد گروپ کے سربراہ اور چیئرمین امیدوار میر شاھد کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قمر الدین جونیجو سے ہوگا جس میںمیر شاھدکی پوزیشن مظبوط دکھائی دے رہی ہے وارڈ 8میں میر شاھد گروپ کے نظیر دلوانی کے مقابلے میں مرزا گروپ محمد عثمان دلوانی اور پیپلز پارٹی کے ممتاز جتوئی کے درمیاں فیصلہ ہوگاوارڈ9میں میر شاھد کے شمبھو کولہی، مرزا گروپ کے عبدالوحید سومرواور پیپلز پارٹی کے امیدوارمحمد موسیٰ میں چنائو ہوگا۔
وارڈ 10میں مرزا گروپ کے سراج احمد اور میر شاھد کے میر فیصل میں جبکہ وارڈ 11پر مرزا گروپ کے عبدالمجید اور پیپلز پارٹی کے محمد صدیق کے درمیاں فیصلہ ہوگادوسری جانب ہر جماعت اور گروپ اپنی کامیابی کے دعوے کر رہا ہے لیکن اصل کامیابی عوام ہی دلائے گی جو کہ فی الحال کشمکش کا شکار ہے کہ محلے کے متعدد امیدواروں سے کس کا انتخاب کیا جائے جو ہماری حقیقی ترجمانی کرسکیں گے فی الحال چلنے والی الیکشن کمپین سے عوام لطف اندوز ہورہا ہے بحر حال قطعی فیصلہ 19 نومبر کو ہوگا ذرائع کے مطابق جنرل نشستوں پر کامیابی کے بعد امیدواروں کا اصل مقابلہ چیئرمین نشست پر ہے اس میں بھی مختلف پارٹیاں اپنے بائونسر پھینکنے کی کوششیں کر رہی ہیں اب کون ہوگا مرد میدان اور کسی کے چھکے چھوٹیں گے یے تو وقت ہی بتائے گا۔
تلہار (نمائندہ) بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور مرزا گروپ کی بڑی ریلیوں اور جلسوں کے بعد آزاد گروپ کی زبردست انٹری ،میر شاھد احمد تالپور نامی آزادگروپ کیجانب سے زبردست ریلی نکالی گئی جس میں پیدل،موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی ٹنڈو باگو اسٹاپ، مین چوک، ریلوے پھاٹک، مین بدین روڈ ، کرم خان دلوانی، کچھی محلہ ، سینما روڈ و دیگر راستوں سے گشت کرتے واپس شہید بینظیر چوک پر پہنچی جہاں پر گروپ کے قائد میر شاھد احمد تالپور نے خطاب کرتے کہا کہ مخالفین دیکھ لیں ہماری ریلی میں کوئی باہر کا آدمی شریک نہیں بلکہ اسی حلقے کی عوام ہے ہمارے پاس الیکشن مہم کیلئے کوئی ایم پی اے اور ایم این نہیں ہے ہم آزاد حیثیت سے انتخابات لڑ رہے ہیں اور عوام ہی ہماری طاقت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے 9 سال تک چیئرمین کے عہدے پر عوام کی خدمت کی کوئی مجھ پر 9روپے بھی کرپشن ثابت کردے میں 9 کروڑ بھرنے کیلئے تیار ہوں 19 تاریخ کو عوام ہر جگہ سے بکری کے نشان کو کامیاب کریگی۔