صوئے اصل، نشتر ٹاون انتظامیہ اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے کاہنہ و گردونواح میں ناقص گیس سیلنڈروں کا غیر معیاری کاروبار عروج پر

Gas Cylinder

Gas Cylinder

لاہور (نامہ نگار) صوئے اصل ،نشتر ٹاون انتظامیہ اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے کاہنہ و گردونواح میں ناقص گیس سیلنڈروں کا غیر معیاری کاروبار عروج پر۔تفضیلات کے مطابق مقامی پولیس اور نشتر ٹاون انتظامیہ کی مکمل سرپرستی میں مین فیروزپورروڑکاہنہ گجومتہ صوئے آصل پراناکاہنہ کاچھاروڈ ودیگرعلاقوں میں ناقص گیس سیلنڈروں کے ذریعے گیس فروخت کا غیرقانونی کاروبارسرعام جاری ہے۔کچھ عر صہ پہلے کاہنہ مین بازار فیروز پورڑوڈ پر سلنڈر دھماکے سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔اور گذشتہ دس روز میں نشتر زون میں چار شاپ پر سلنڈر دھماکے اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ اورابھی بھی نشتر ٹاون کے تمام چھوٹے اور بڑے علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈر بھرنے کی غیر قانونی دکانیں موجود ہیں جو معروف بازاروں اور شاہراؤں پر گیس فلنگ کا کام کرتی ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔اکثرآگ لگنے یاسلنڈرپھٹنے کے چھوٹے موٹے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔

جن میں کئی لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کوئی موئژ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اسی لئے ابھی تک یہ کاروبار شہروں میں جاری ہے جب تک کسی کو سزا نہیں ہو گی تب تک یہ کاروبار نہیں رک سکتا ۔اس تمام کرائم میںپولیس اہلکاررشوت لے کرسرپرستی کرنے لگے.اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ .

مو قف۔کاہنہ سر کل ایس ایچ اوسید وجیہ الحسن
کاہنہ سر کل ایس ایچ اوسید وجیہ الحسن نے اپنے مو قف میں کہا ہے کہ ہم نے سیلنڈر کی ری فیلنگ کیخلاف آپریشن سٹارٹ کر دیا ہے اور اس معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
ٹی او آر محمد صغیر
ٹی او آر محمد صغیرنشتر ٹاون نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ سخت کریک ڈاون کیا جائے گا۔
ڈی سی لاہور صالحہ سید
ڈی سی لاہور صالحہ سیدنے اپنے اپنے موقف میں کہا کہ ان مافیا پر ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس میں ملوث اہلکار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سدرہ علی علی شاکر
نیوز ایجنسی لاہور
0322-6390480