کراچی (جیوڈیسک) دالوں کے درآمدی بل میں 57 فیصد اضافہ ، رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران دالوں کی امپورٹ 41 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔
ماش ہو یا چنے کی دال مقامی پیداوار میں کمی باعث رواں سیزن دالوں کی امپورٹ پر انحصار بڑھ گیا ، مہنگی دالیں درآمد ہونے سے مقامی مارکیٹ میں ماش کے دام 260 روپے کلو جبکہ چنے کی دال کے مول 120 روپے کلو سے بھی تجاوز کرتے دیکھے گئے ۔
دوسری جانب دالوں کے درآمدی بل بڑھنے سے غیر ملکی ادائیگیوں کا بھی بوجھ بڑھا ، جولائی تا فروری 2016 دالوں کا حجم 53 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 40 ٹن تک پہنچ گیا ۔