مقامی حکومت قائم کیا جائے ،عوامی میں پائی جانے والی محرمیوں کا خاتمہ کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے انتظامی یونٹ کا قیام اور عوامی بااختیاری کا مطالبہ پاکستان کے مظلوم اور مفلوک الحال عوام کی آواز ہے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرا ر کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام بلدیاتی مسائل سے دو چار ہیں اور علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری سے ملاقات کی اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے عوامی اختیاری کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام نے کہاکہ قائدتحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے مظلوم اور مفلوک الحال عوام کے حقوق کی جد و جہد کی ہے عوام نے اس بات کا عزم کیا کہ انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ملک کے مظلوموں کو جاگرداروں اور وڈیروں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بااختیار بنا نے کا مطالبہ عوامی نعرہ بن چکا ہے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرکے عوام کو مسائل سے نجات اورترقی کے سفر کا آغاز کیا جائے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوام میں پائی جانے والی احساس محرمیوں کا خاتمہ کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے عوام کو انتظامی خود مختاری دی جائے جس طرح صوبائی خود مختاری ضروری ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر عوام کو خود مختاری دی جائے بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیاتی افسران وعملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri