نئی دہلی (جیوڈیسک) خواتین اور بالخصوص غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے بھارت کا سفر کرنے والی اپنی خواتین کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
برطانیہ اور فرانس نے خواتین کو بھارت میں اپنے سفارت خانے کو مطلع کئے بغیر کہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ کینیڈا کی وزارت خارجہ نے دلی کے علاقے پہاڑ گنج کی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس علاقے میں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدائیت کی ہے۔
یہ ہدایات گزشتہ دنوں پولینڈ کی سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ دوسری جانب مغربی بنگال میں پنچائیت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ تاہم وہ نفسیاتی طور پر خوف کا شکار ہے۔
پنچائیت کے حکم پر لڑکی کے ساتھ تیرہ افراد نے زیادتی کی تھی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینر جی نے پنچائیت کے سرپنچ اور مقامی پولیس سپرنڈنٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔