لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ ناہید اختر نے کہا ہے کہ میرے گائے ہوئے نغمات بہت سی اداکاراؤں پر فلمبند کیے گئے ہیں تاہم اداکارہ شبنم رانی اور بابرہ شریف پر فلمائے گئے گانوں پر ان کی آواز بہت موزوں تھی۔
انھوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ خدا نے مجھے عزت شہرت اور مقام دیا۔ انھوں نے کہا کہ میری ازدواجی زندگی مثالی گزر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل کی بے حد مشکور ہوں، گھریلو مصروفیات کے باعث 3 برس تک اپنے مداحوں سے دور رہی اب دوبارہ گائیکی شروع کر دی ہے۔