مقام محمود
Posted on February 4, 2016 By Zulfiqar Ali آپکی شاعری, شاعری
زبان پہ جس کی درود ہوتا ہے
کہیں بھی ہو مدینے موجود ہوتا ہے
اس کی سوچوں میں وسعت ہی نہیں
جوکہے قدرتی خزانہ محدود ہوتا ہے
مصروف ہے جبیں جس کی سجدوں میں
راضی ایسے مسلمان پر مسجود ہوتا ہے
مقام مصطفی کی بلندیاں جب دیکھنا چاہوں
سامنے نظروں کے مقام محمود ہوتا ہے
حج کریں اداچاہے جائیں عمرہ کرنے
گنبد خضری کا دیدار ہی مقصود ہوتا ہے
بھول جائے دورد بھیجنا رسول پاک پر
جنت جانے کا راستہ مسدود ہوتا ہے
حبیب کبریاء کی جو عظمتیں نہیں مانتا
اللہ کی بارگاہ میں مردود ہوتا ہے
درودوسلام سے جو معمورنہ رہے
اس بخیل کا دل زنگ آلود ہوتا ہے
کرتے ہیں خوب چرچے ہم سرکار کے
عبادت کے لائق رب معبود ہوتا ہے
رہتے ہیں جو میلاد منانے سے گریزاں
ان کے نصیبوں میں جمود ہوتا ہے
بھیجئے صدیق درود نبی پر بے شمار
لطف وکرم ان کا لامحدود ہوتا ہے۔
Muhammad PBUH
کلام: محمد صدیق پرہار