اٹک میں کئی برس سے مقیم نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم کام کرنیوالا افغان شہری گرفتار

Arrest

Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم کام کرنے والے افغان شہری کو کینٹ کے حساس علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

یہ آپریشن غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور دہشتگردوں کیخلاف کیا گیا ہے۔ ذمہ دار پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔

محمد ظاہر نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کابل کا رہائشی ہے اور نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم منسلک رہا ہے۔