لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری

Lockdown

Lockdown

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 اسنوکر کلب سیل کر دیے گئے جبکہ فیصل آباد میں ماسک نہ پہننے والے 40 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

شکرگڑھ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، 15 دکانیں سیل اور 66 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

نارووال میں 90 دکانداروں پر مقدمات درج کر کے 77 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ لودھراں میں ماسک نہ پہننے پر 40 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کمالیہ میں بھی خلاف ورزی پر 18 دکانیں بند کر دی گئیں۔

بنوں میں 218 دکانیں سیل کر کے 126 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور 72 مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں بند کروا دی گئیں۔