کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران بلدیہ شرقی نے اپنی ذمہ داریاں اپنی دسترس سے بڑھ کر سر انجام دی ہیں تاحال ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ جاری ہے جبکہ ڈینگی، ملیریا پر قابو پانے کے حوالے سے بھی اسپرے سر انجام دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری جراثیم کش ادویات کی چھڑکاو ¿ مہم کا جائزہ لینے کے دوران کیا اس موقع پر انہیں یوسیز میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو ¿ سمیت نائیٹ سوئپنگ کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا انچارج بلدیاتی امور راو ¿ شمشاد نے انہیں بتایا کہ فیومیگیشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کررہی ہیں۔
جبکہ مرحلہ وار یوسیز میں نائیٹ سوئپنگ کے امور بھی سرانجام دئیے جا رہے ہیں چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور نے ہدایت کی کہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ جاری رکھنے کے ساتھ علاقوں کو صاف رکھنے کیلئے انتظامات رکھے جائیں جہاں ضروری ہو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدد سے بھی صفائی کے امور کو بہتر بنایا جائے علاوہ ازیں بلدیہ شرقی کی جانب سے سادات امروہہ سوسائٹی اور النور سوسائٹی یوسی 30 سمیت مختلف یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ یقینی بنایا گیا۔