لاہور (پ ر) پی ٹی آئی پنجاب کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مس لبنی ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا شیرازہ بکھر چکا ہے ان کی سیاسی بقاء صرف اور صرف ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے اور آئندہ کرپشن سے تائب ہونے میں ہے جبکہ ٹڈ ی دل حملو ں سے نمٹنے کیلئے حکومت الر ٹ ہے،کھادوں کی ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،جعلی کھادوں اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں موجودہ حکومت کا شتکاروں اور کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کررہی ہے کیو نکہ ہمارے ملک کے کسان اور کا شتکار خو شحا ل ہو نگے تو ملک مزید تر قی کرے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل کی موثر نگرانی کیلئے اپنا سرکاری ہیلی کاپٹر بھی وقف کردیا ہے۔
پنجاب لوکسٹ کنٹرول پلان مرتب کرکے تمام ڈویژنز اور اضلاع میںکنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں،محکمہ زراعت کی بروقت کارروائیوں اور بہترین حکمت عملی کی بدولت پنجاب میں فصلوں کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں پہنچا تاہم حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔محکمہ زراعت کے پاس مشینری اور آلات کی کوئی کمی نہیں اور مزید مشینری بھی خرید کی جارہی ہے ،محکمہ زراعت کے پاس 20 ہزار لیٹر زہروںکا سٹاک موجود ہے جبکہ مزید 50ہزار لیٹر آئندہ چند روز تک خرید کر لی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برملا اظہار کرتی ہے کہ عوام کی شمولیت کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں، ہمیں اب اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لانا ہو گی جس میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا ہو گا۔