لودھراں : موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ٹکر5، افراد جاں بحق

 Lodhran

Lodhran

لودھراں (جیوڈیسک) لودھراں میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ فتح پور، کشمور اور نوابشاہ میں بھی چار افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہوگئے۔

لودھراں میں تھانہ دھنوٹ کی حدود میں حاصل والا روڈ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں اور گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں تین کا تعلق ڈیرہ بھکا اور دو کا دھنوٹ سے تھا۔

فتح پور میں ایک تیرہ سالہ بچی ٹریفک حادثے کی بھینٹ چڑھ گئی۔ کشمور کے نواحی گاں شاہوانی کے قریب ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ضلع نوابشاہ میں قاضی احمد لنک روڈ پر دو افراد مسافر وین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔