لودھراں کی عوام نے تبدیلی کا ساتھ دیا: عمران خان
Posted on December 24, 2015 By Mohammad Waseem اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Imran Khan
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لودھراں میں کامیابی پر جہانگیر ترین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام نے تبدیلی کا ساتھ دیا ہے۔ این اے 154 کے عوام کا شکریہ ادا کرنے آج لودھراں جا رہا ہوں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈھائی ارب روب کے پیکیج سے لودھراں کی عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ این اے 154 میں تحریک انصاف نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس پر پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔