لودھراں (جیوڈیسک) این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کا میدان آج لگے گا۔ پولینگ اسٹیشنز پر 3 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے، 11 سو رضاکاروں کے علاوہ فوجی جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہوں گے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ این اے 154میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن کے لیے 303 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے 47 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون اور کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین آمنے سامنے ہیں۔ شیر دھاڑے گا یا بلا چلے گا فیصلہ عوام کریں گے۔