لودھراں (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق خان بلوچ کی حمایت کا اعلا ن کردیا۔
لودھراں میں صدیق بلوچ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم نے یہ فیصلہ میاں نواز شریف کی مفاہمت کی پالیسی دیکھتے ہوئے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کی جگہ صرف پیسے کی وجہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی والوں نے ثابت کردیا کہ کراچی کراچی والوں کا ہے۔ صدیق بلوچ نے ایم کیو ایم کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔