کراچی (پ ر) پاکستان ریلوے ایمپلائز (پریم) CBA کراچی ڈویژن کے صدر سید شاھد اقبال، حاجی محمد نصراللہ خان، چوھدری محمدآصف، ارشد عمر عثمانی، چوھدری محمدارشد، پیرخان، عاطف عباس اور دیگر ساتھیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب ھزارہ ایکسپریس اور موٹرسائکل رکشہ کی ٹکر کے نتیجے میں 8 معصوم بچوں اور رکشہ ڈرائیور کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرینوں کے آۓ دن ھونے والے حادثات پر فی الفور قابو پایا جاۓ اور صاف وشفاف انکوائری کرائی جاۓ اور حادثے میں شامل افراد کو قرار واقع سزا دی جائے۔
دریں اثناء شاھداقبال نے ہلاک شدگان کے لوحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ھوۓ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی کہ ان معصوم پھولوں کو اپنے جواررحمت میں اعلی مقام نصیب فرماۓ اور زخمیوں کو جلد از جلد شفاۓ کاملہ وصحت وتندرستی عطا فرماۓ۔ آمین